
خلیج اردو
اسلام آباد: العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز سے متعلق اپیلیں بحال کی نواز شریف کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو کل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔۔ نیب نواز شریف کی اپیلوں کی پیروی کرنا چاہتا ہے یا ریفرنس واپس لے گا ؟ ہائیکورٹ نے نیب سے کل تک جواب بھی طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم جاری کیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم
نواز شریف عدالت حاضر ہوئے اور سرنڈر کیا ، اپیلیں بحالی کی نواز شریف کی دو درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت سے استدعا ہے نیب نے ہدایات لینے کا وقت مانگا ہے تب تک حفاظتی ضمانت دی جائے ۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا
نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
حکمہ نامہ کے مطابق نواز شریف کو گرفتار نا کرنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع کی جاتی ہے۔ نیب اپیلوں کی پیروی کرنا چاہتا ہے یا ریفرنس واپس لے گا۔ ہائیکورٹ نے نیب کو جواب جمع کرانے کے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔ایک صفحے کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نے ہدایات لینے کے لئے کچھ وقت دینے کی استدعا کی ، نیب کل تک جواب دے
ہائیکورٹ نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل کل متفرق درخواستیں قابل سماعت ہونے پر عدالت کو مطمئن کریں۔ کیس کی مزید سماعت کل ہو گی۔