خلیج اردو
اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آگئی ،الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن کے مشاہدے کیلئے عالمی مبصرین کو دعوت نامے بھجوا دئیے،،،غیر ملکی مبصرین کو سکیورٹی کلئیرنس کے بعد ایکریڈیشنز جاری ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کے ذریعے عالمی مبصرین کو دعوت نامے بھجوا دیے ہیں۔ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد
حصول کیلیے وزارت خارجہ کے پاکستان آن لاٸن پورٹل پر کواٸف جمع کرا سکتے ہیں۔ پاکستان پہنچنے کے بعد الیکشن کمیشن میں
ایکریڈیشن کروانا ہوگی۔
ایکرڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب ساٸٹ سے ڈاٶن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو
ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق غیرملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع اور انتخابی
عمل کو مزید بہتر بنانے کیلیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کیلیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلیے اوپن ڈور پالیسی ہے۔غیرملکی
مبصرین کے آنے انتخابات میں شفافیت آئے گی۔