خلیج اردو
لندن:آئرلینڈاگلے سال پاکستان میں سفارت خانہ کھولے گا۔ آئرلینڈکے ڈپٹی پرائم منسٹر میہل مارٹن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا آئرلینڈ دنیا سے اپنے معاشی اور سماجی رابطے بہتر کرنا چاہتے ہیں۔
ڈبلن میں ہونے والی گلوبل آئرلینڈ سمٹ میں ایشیا پیسفک ممالک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئرلینڈ کے ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ میہل مارٹن نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئرلینڈ حکومت نے پاکستان میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگلے سال اسلام آباد میں آئرلینڈ کا سفارت خانہ کھول رہے ہیں ۔ آئرلینڈ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، اب وقت آ گیا ہے حقیقی طور پر گراؤنڈ پر جا کر عملی طور پر ایکدوسرے کو جانا جائے ۔
ڈبلن آئرلینڈ میں پہلے ہی کئی سالوں سے پاکستان کا سفارتخانہ کام کر رہا ہے ۔