پاکستانی خبریں

فرح گوگی، شہزاد اکبر اور دیگر کو اشتہارات کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کے تصفیہ کیس میں طلب

خلیج اردو
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے شریک مفرور ملزمان کے اشتہارات جاری۔احتساب عدالت کے حکم پر شہزاد اکبر، ضیاء مصطفی، ذلفی بخاری، فرح گو گی سمیت دیگر ملزمان کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں چسپاں کیے گئے ۔

 

 

جج محمد بشیر کے حکم پر 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے شریک مفرور ملزمان کے
اشتہار جاری کیے گئے ہیں۔ شریک ملزمان مرزا شہزاد اکبر ، زلفی بخاری اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں
کیے گئے ہیں۔ ضیاء المصطفیٰ سمیت دیگر مفرور ملزمان کے بھی اشتہار جاری کیے گئے ہیں۔ ملزمان کو چھ جنوری کو اشتہار کے زریعے عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔

 

 

عدالت نے ملزمان کے گھروں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔ مفرور ملزمان کے گھروں کے قریب عدالتی
کارروائی سے متعلق اعلانات بھی کرانے کی ہدایت ہے۔ احتساب عدالت نے اشتہارات سے متعلق چھ جنوری 2024 کو رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

 

 

ریفرنس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں بشری بی بی کی عبوری ضمانت اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت13 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button