پاکستانی خبریں

پاکستان کےلئے قرض کی منظوری کا معاملہ،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا ۔

خلیج اردو
اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا ۔ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی 70کروڑ ڈالر کی قسط دینے کی حتمی منظوری پر غور کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے معیشت میں بہتری کےباعث پاکستان کے مستقبل کو روشن قرار دیا ہے۔

 

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اس سے قبل دسمبر میں ہونے کا عندیہ دیا گیا تھا جس میں پاکستان کو ملنے والے پیکیج کی تفصیلات کا فیصلہ ہونا تھا۔ اب یہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔ بلومبرگ کے مطابق اجلاس میں 700 ملین ڈالر کی ادائیگی منظور کی جائے گی۔ پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری بھی متوقع ہے۔

 

پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔ مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہیں۔

 

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بہادر بیجانی کے مطابق پاکستانی مالیاتی شعبے میں بہتری آئی ہے، پاکستانیوں کے مزید کامیابیاں بھی مل سکتی ہیں۔ ادارے کی کنٹری چیف ناتھن پورٹر نے بھی پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button