پاکستانی خبریں

امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کے معاملے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ

خلیج اردو
نیویارک:امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کے معاملے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ،ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپرونت پنوں کے ممکنہ قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت منظر عام پر آ گئے۔

کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔

کینیڈا نے بھارتی حکام سے ہردیپ سنگھ کے قتل میں تحقیقات اور تعاون کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔امریکہ نے بھی بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان وائیٹ ہاؤس کے مطابق ہم سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ان حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button