پاکستانی خبریں

ڈی ایچ اے راولپنڈی میں باپ بیٹی گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے، ریسکیو آپریشن جاری

خلیج اردو
راولپنڈی: ڈی ایچ اے فیز 5، سیکٹر اے کی گلی نمبر 72 میں علی الصبح افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گاڑی میں سوار باپ اور بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے روانہ ہوئے تھے، جب بارش کے باعث نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ان کی گاڑی پھنس گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی کو مدد کے لیے گاڑی سے پکارنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، تاہم پانی کے تیز بہاؤ نے گاڑی کو بہا دیا۔ گاڑی کا صرف بمپر ملا ہے جبکہ دونوں افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی عمر 62 سال ہے اور وہ بارش میں گاڑی بند ہونے پر اسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گاڑی بہہ گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران نالوں اور نشیبی علاقوں سے گریز کریں۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button