پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ: فواد چوہدری کا نام ای سی ایل سے خارج، عدالت میں قہقہے

خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ سننے کے بعد فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔

سماعت کے دوران جسٹس انعام امین منہاس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "آپ نے ان پر پیچھے پڑ کے نام نکلوا ہی لیا”، جس پر عدالت میں قہقہہ گونج اٹھا۔ فواد چوہدری نے جواباً مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ عدالت نے ہمیشہ انصاف کا بول بالا کیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد فواد چوہدری کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی ہے، جو ان کے بقول ایک اہم قانونی ریلیف ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button