پاکستانی خبریں

رمضان المبارک کے چاند کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں ماہ رمضان 1441ہجری کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 23 اپریل بروز جمعرات صبح کے وقت ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 23 اپریل کو اجلاس طلب کرے گی، مرکزی اجلاس کراچی محکمہ موسمیات کے دفتر میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں کوئٹہ، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جس میں شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان اجلاس کے بعد کریں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی

Source : ARY News
11 Apr, 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button