پاکستانی خبریں

وفاق کی تمام توجہ پی ٹی آئی پر، دہشت گردی روکنے کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنی، علی امین گنڈاپور

خلیج اردو
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے اور یہ صرف خیبرپختونخوا تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ وفاقی حکومت ہماری جماعت پر سیاسی مقدمات قائم کرنے میں مصروف ہے لیکن امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی ایم پر مقدمات وفاق نے بنائے ہیں اور ہم اس کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کیے بغیر یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔

پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وہاں اشتہارات پر توجہ دی جا رہی ہے، مگر عملی کارکردگی صفر ہے۔ اگر میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کر دوں تو کیا اس سے کارکردگی ظاہر ہو جائے گی؟

دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں دہشت گردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر تھے، لیکن موجودہ حکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button