خلیج اردو
اسلام آباد:حکومت نے زیرالتوا مقدمات میں کمی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مجوزہ بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ ججوں کی تعداد میں اضافہ پرائیوٹ ممبر بل کے ذریعے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ بل کے تحت سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کےلیے 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ بل کے تحت سپریم کورٹ ججوں کی تعداد ایکٹ کی سیکشن دو میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس تجویز کے تحت سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد چیف جسٹس کے علاوہ دیگر2ججوں پرمشتمل ہو گی۔ مجوزہ بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ججز کی تعداد بڑھانے کا مقصد قانونی عمل تیز، مقدمات کی بروقت سماعت اور فیصلہ ہوگا
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل ایوان زیریں میں پیش کریں گے۔۔۔۔