
خلیج اردو
راولپنڈی:پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ کے باؤلرز نے پشاور زلمی کے بیٹرز کو بے بس کر دیا، اور 4 کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پشاور کی پوری ٹیم صرف 136 رنز بنا سکی۔
انجری کے بعد میدان میں واپسی کرنے والے صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ بابر اعظم سمیت پشاور زلمی کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 216 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ کی طرف سے سعود شکیل نے 59، فن ایلن نے 53، نواز نے 41، اور کوشل مینڈس نے 35 رنز بنائے۔
کوئٹہ کے باؤلرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق نے 2، اور محمد عامر اور کیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو با آسانی 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔
صائم ایوب نے انجری کے بعد پہلی مرتبہ میدان میں واپسی کی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، 38 گیندوں پر 50 رنز سکور کیے، جن میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل ہیں۔
کوئٹہ کے فن ایلن نے بھی شاندار بیٹنگ کی، 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ وہ حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جس کا کیچ سپر مین کیچ قرار دیا گیا۔







