پاکستانی خبریں

آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ نہیں میڈیا کے سامنے بتایا جائے، عمرایوب کا وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی درخواست پر اعتراض

خلیج اردو
اسلام آ باد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہوں گے، پروگرام کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔

 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بر ائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ میں بتایا کہ ہم اداروں کے اصلاحاتی ایجنڈا پر برقرار رہیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر چیزیں اتنی آسان ہوتیں تو ہم آئی ایم ایف کے ساتھ 25 ویں پروگرام تک نہ جاتے۔اتحادیوں کے ساتھ ملکر یقینی بنائیں گے کہ یہ آخری پروگرام ہو۔

 

اس سے پہلے اجلاس میں وزیر خزانہ اور اپوزیش لیڈر عمر ایوب میں تکرار بھی ہوا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بریفنگ کو ان کیمرہ رکھنے کی درخواست کی۔ جس پر عمر ایوب نے اعتراض اٹھا دیا۔

 

عمر ایوب نے کہا کہ بریفنگ میں ایسی کوئی چیز نہیں۔ جسے ان کیمرہ کیا جائے۔آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنا چاہئیں۔ چیئر مین کمیٹی نوید قمرنے بھی عمر ایوب کے موقف کی تائید کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button