پاکستانی خبریں

پولیس والا جب صبح گھر سے نکلتا ہے تو یہ وردی اس کا کفن ہوتاہے،ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنس

خلیج اردو
راولپنڈی:ایک سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کے نام پر ریاستی اداروں کے خلاف جارحیت اور یلغار کیا گیا۔ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل کی پریس کانفرنس ۔۔۔کہتے ہیں کہ احتجاج کے دوران گرفتار اور فرار ہونے والوں کو قانون کے مطابق سزا دلائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو ایک سیاسی جماعت نے احتجاج کی کال دی،ہم نے اٹک میں مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی،700مظاہرین کو گرفتارکیا،ان سے بہت زیادہ ریکوریز ہوئیں،ڈی پی اواٹک ڈاکٹرغیاث گل کی پریس کانفرنس،کہا پولیس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مظاہرین کوگرفتار کیا۔

 

ڈی پی اور اٹک نے کہا کہ پولیس کی جانب سے گرفتار ایک گرفتار شخص کے موبائل سے ویڈیوملی،ویڈیو میں ایک شخص پولیس کی وردی پکڑے کھڑا ہے،ویڈیو میں ریاستی ادارے کی تذلیل کی جارہی ہے،آپ ادارے کی نہیں شہدا اور غازیوں کی تذلیل کررہےہیں۔

 

ڈاکٹر غیاث گل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس والا جب صبح گھر سے نکلتا ہے تو یہ وردی اس کا کفن ہوتاہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم آج کس گراوٹ کاشکار ہیں،ویڈیو میں نظرآنے والے شخص کو گرفتار کیاجاچکا،100فیصد یقینی بنایا کہ مظاہرے میں شامل تمام لوگوں کو گرفتار کریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button