خلیج اردو
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو44رنز سے ہرا دیا۔پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا تھا جسے حاصل کرنے میں بھارت کے تمام کھلاڑی محض 238 رنز پر آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عبدالسبحان اور فہام الحق نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کے شاہ زیب خان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے۔عثمان 60 رنز بناکر وکٹ آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3، آیوش مہاترے نے 2 جبکہ کرن چورملے نے ایک وکٹ حاصل کی