عالمی خبریں

شمالی غزہ میں بیت لاہیا کیمپ پر فضائی حملہ،75فلسطینی شہید

خلیج اردو
غزہ:اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری ہے۔ آج کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق شمالی غزہ میں بیت لاہیا کیمپ پر فضائی حملے کے نتیجے میں 75فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے زخمیوں کی مدد کو جانے والے امدادی کارکنوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں شمالی غزہ سے 19لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق کمال عدوان ہسپتال کے آئی سی یو ڈائریکٹر بھی ان حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانب حماس کا مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بس پر حملہ 9 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button