خلیج اردو
تل ابیب:اسرائیل نے فلسطینی علاقوں کو بھی ہڑپ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔اسرائیل نے غزہ میں نئی یہودی بستی قائم کرنے کی تیاری شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل شمالی غزہ میں 9 کلومیٹر نئی ملٹری ڈیوائیڈنگ لائن بنا رہا ہے جس سلسلے میں بحیرہ روم اور اسرائیل کی سرحد کے درمیان سیکڑوں عمارتیں مسمارکردی گئیں ہیں۔
اسرائیل نے فلسطینیوں کو ان کے اپنے علاقوں سے مستقل طور پر بے دخل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسرائیل آنے والے سال میں یہودی آبادکاروں کو شمال میں بسانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس حوالے سے سیٹلائٹ سے تصویریں جاری کردی گئیں ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تصاویر سے لگتا ہے کہ غزہ میں نئے ’زون‘ قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مستقبل میں کنٹرول کرنے میں آسانی رہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکومت اس بات کی تردید کر رہی ہے کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں بستیاں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔