خلیج اردو
دمشق:شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کو بڑا دھچکا ہے۔شامی باغیوں نے حلب پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ لڑائی میں 25 سویلین سمیت 260 افراد ہلاک ہوئے۔
حلب ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، شامی باغیوں نے حکومت کے زیر قبضہ متعدد قصبوں اور دیہاتوں کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔ لڑائی کا آغاز لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے فوراً بعد ہوا۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے مطابق پرتشدد واقعات کی وجہ سےچودہ ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوچکے ہیں، ایران نے حملوں کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کردیا