خلیج اردو
نیویارک:امریکہ کے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین جنگ پر مشیر کیتھ کیلوگ نے روس ،یوکرین جنگ کے خاتمے کا منصوبہ پیش کردیا۔
کیتھ کلوگ نےکہا ہے بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی نے امریکہ کو نہ ختم ہونے والی جنگ میں الجھا دیا۔ امریکہ کو یوکرین جنگ میں ملوث ہونے کی ضرورت نہیں۔
کیتھ کلوگ نے جنگ بندی کے اپنے منصوبے میں کہا ہے یوکرین پر روس پر حملوں کے بجائے صرف اسکے دفاع کیلئے قرض دیا جائے۔ یوکرین کو فوجی امداد کے بجائے قرضہ روس کے ساتھ امن مذاکرات سے مشروط کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ روس اگر معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو اسے پابندیوں سے مستقل ریلیف دیا جائے،،مشرقی یوکرین پر روسی قبضے کے معاملے کو سفارت کاری سے حل کیا جانا چاہئے۔
مسٹر کیتھ نے مزید کہا کہ روسی صدر پوتن کو یوکرینی علاقوں سے دستبردار ہونے کانہیں کہا جائے گا