عالمی خبریں

شدید بیماری کی صورت میں موت کا انتخاب کرنے کا حق مل گیا

خلیج اردو
لندن:برطانوی پارلیمنٹ نے شدید بیماروں کوموت کا انتخاب کرنےکا بل منظورکرلیا

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بیمار افراد کو موت کا انتخاب کرنے کے بل پر برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی۔

 

330اراکین نے بل کے حق اور275 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا،،بل کی ووٹنگ کے دوران حکومت غیر جانبدارہی، اراکین نے مرضی سے ووٹ ڈالا۔

 

بل ہاؤس آف لارڈز سے منظوری کے بعد ہی قانون بن سکے گا۔ متعلقہ بیمار شخص 2ڈاکٹرز اور جج کی اجازت سے فراہم کردہ موت کی دوا خود استعمال کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button