پاکستانی خبریں

سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک ساتھ 7 مقدموں میں گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
راولپنڈی:راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیو ٹاون سمیت 7 مقدمات میں جوڈٰیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا سیل اڈیالہ جیل کا حصہ ہوگا۔

 

مقدمات پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تھانہ نیو ٹاون پولیس نے بانی پی ٹٰی آئی کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔

 

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 5اکتوبر کے مزید چھے مقدمات میں بھی بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔

 

مجموعی طور پر 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری ڈال کرجوڈیشل کیا گیا۔

 

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ہوتے ہی جیل پولیس کی حراست میں آ گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے سیل چار سے تھانہ نیوٹاون پولیس کی نفری ہٹا دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ پر جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا سیل اڈیالہ جیل کا حصہ ہوگا۔ جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی اب ملاقاتیں ہو سکیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button