
خلیج اردو
اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار 19 اپریل کو افغانستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا پہلا سرکاری دورہ افغانستان ہوگا، جس میں وہ افغان ہم منصب سے اہم امور پر مذاکرات کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار دہشت گردی، سرحدی مسائل، مہاجرین کی واپسی، تاپی گیس پائپ لائن جیسے کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا جائے گا۔





