عالمی خبریں

تیرہ برس بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات، مختلف شعبوں میں تعاون پر زور

خلیج اردو
ڈھاکہ:تیرہ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے اہم مذاکرات منعقد ہوئے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی سربراہی ایم ڈی جشیم الدین نے کی۔

مذاکرات کے دوران سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی تعلقات، زراعت، ماحولیات، تعلیم، دفاع اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور مشیر خارجہ توہید حسین سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں سارک تنظیم کی بحالی، علاقائی تجارت اور تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button