پاکستانی خبریں

پاکستان کو آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج سے متعلق پروپیگنڈا مسترد،دفتر خارجہ نے غیر ملکی جریدے میں چھپنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان روس اور یوگریبن جنگ میں غیر جانبداری کی پالیسی پر کاربند ہے۔

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان پر آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے بدلے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فروخت کا الزام۔۔۔۔ترجمان وزارت خارجہ نے غیرملکی ادارے کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، یوکرین، روس تنازع میں انتہائی غیرجانبداری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔پاکستان کسی بھی مرحلے پر کسی کو کوئی اسلحہ، گولہ بارود فراہم نہیں کر رہا، پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ صارف کی انتہائی ضروریات کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں

ترجمان کے مطابق پاکستان کی اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر آئی ایم ایف سے کامیاب بات چیت ہوئی۔پاکستان کے لیے یہ مشکل لیکن معاشی اصلاحات کے نفاذ کا اہم آئی ایم ایف پروگرام ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا انتہائی گمراہ کن ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button