خلیج اردو
اسلام آباد:وفاقی حکومت معیشت کو سنبھالنے کیلئے ،،، 103ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کردی،،، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دی،،، ویزا پالیسی میں ترمیم کی سفارش سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے کی تھی۔
ترمیم کے تحت بزنس ویزا فوری طور پر 6ماہ کیلئے جاری کیا جائے گا، پاکستانی مشن یہ ویزے 24گھنٹے میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے، ایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی24گھنٹے میں جاری کیا جائے گا۔
ترمیم کے مطابق 3 سال کا انویسٹر ویزا 24گھنٹے میں جاری کیا جائے گا،،، 5سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی،،، جبکہ 2سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔