
خلیج اردو
اسلام آباد: توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں مبینہ آڈیو میں بشری بی بی زلفی بخاری کو گھڑیاں بیچنے کا کہہ رہی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ 20 سیکنڈ کی آڈیو میں بشری بی بی پہلے زلفی بخاری سے خیریت دریافت کرتی ہیں۔
مبینہ آڈیو میں بشری بی بی زلفی بخاری کو کہتی ہیں کہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ گھڑیاں فروخت کردی جائیں۔
یہ ہے ایمان دار عمران خان کی کہانی جن کی بیگم صاحبہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گھڑیوں کا کاروبار کر رہی تھیں۔۔آج بشری بی بی نے نیازی صاحب کو پکا گھڑی چور ثابت کر دیا pic.twitter.com/wzEflhqq9t
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) December 8, 2022
سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے ساتھ ماضی میں بھی مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آئی تھی۔
زلفی بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، جب ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئ کہانی سامنے آگئ ہے کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئیں، میں واضع کر دوں کوئ گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔
پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، جب ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئ کہانی سامنے آگئ ہے کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئیں، میں واضع کر دوں کوئ گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی
1/2— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 8, 2022
مسٹر بخاری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس طرح کی کٹ کاپی پیسٹ آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ فوری اسکا فرانزک کرایا جائے ، میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔
اس طرح کی cut-copy-paste آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ فوری اسکا فرانزک کرایا جائے ، میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں
2/2— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 8, 2022
دوسری طرف عمران خان کی توشہ خانہ سے متعلق مبینہ خریدار نے گھڑی خریدنے کی تردید کردی۔ اسلام آباد کے تاجر محمد شفیق نے ویڈیو بیان جاری کیا کہ گھڑیوں کی فروخت سے متعلق اپنا موقف پیش کردیا۔
تاجر محمد شفیق کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے صرف اس وجہ سے خاموش تھے کہ معاملہ خودبخود ختم ہوجائے،،، ساتھ ہی انہوں نے ان کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف عدالت جانے کا بھی عندیہ دے دیا۔