خلیج اردو
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلا فاروقی نے گزشتہ پانچ سالوں میں ریلوے میں ہونے والے 537 حادثات پر سوال اٹھایا کہ اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟
وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی اپنی فورس ہے جس میں 2,802 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے بلوچستان کی ٹرینوں پر 13 اہلکار تعینات تھے جن کی تعداد بڑھا کر اب 22 کر دی گئی ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشنز پر واک تھرو گیٹس اور اسکینرز نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد بولان اور جعفر ایکسپریس کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔







