پاکستانی خبریں

پاکستان کی بدنامی کا باعث بننےوالے انٹرنیشنل بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو
اسلام آباد:حکومت نےملک کی بدنامی کا باعث بننےوالے دو ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارت خارجہ سے بھکاریوں کی مکمل تفصیلات مانگ لیں۔

 

وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک بھیک مانگنےجانے والے ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، اس لیے یہ اہم فیصلہ کیا گیا، بھکاریوں کے ایجنٹوں کے پاسپورٹ بھی بلاک ہوں گے۔

 

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ زیادہ تر بھکاری سعودی عرب، ایران اور عراق عمرے اور زیارتوں کے لیے جاتے ہیں۔بیرون ممالک بھیک کی عرض سے جانے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھاکیا گیا ہے۔

 

اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے ایک مربوط پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button