خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان ریلوے نے22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا ہے، مسافر ٹرینیں اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔
آؤٹ سورس کی جانی والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس بھی شامل ہیں،،کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔
مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے اشتہار بھی دے دیا گیا۔ خواہش مند افراد یکم اگست صبح 11 بجے تک درخواستیں دے سکیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اے کیٹیگری کی ٹرینوں کی سکیورٹی پانچ ملین جبکہ بی کیٹیگری کی ٹرینوں کی سکیورٹی دو ملین مقرر کی گئی ہے