![](/wp-content/uploads/2024/12/KK-SG-3-780x470.jpg)
خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان کی وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کے انسداد کیلئے پہلے سے موجود قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا جس سے متعلق ابتدائی مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
انلائن جریدے انڈیپنڈنٹ اردو کی خبر کے مطابق حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہو گا ۔
اس مجوزہ اتھارٹی سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کرسکتی ہے ۔
اتھارٹی کے پاس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار حاصل ہو گا۔اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6 اراکین ہوں گے ۔