پاکستانی خبریں

آرمی چیف سے دو بار بات کا موقع ملا،علی امین گنڈاپور کی ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے موقع پر ان کی آرمی چیف آف پاکستان جنرل سید عاصم منیر سے دو مرتبہ بات ہوئی۔

 

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ آرمی چیف سے عمران خان کے حوالے سے کوئی بات اس لیے نہیں کی کیونکہ یہ ماحول بھی نہیں تھا اور باقی لوگ بھی موجود تھے۔

 

مسٹر گنڈاپور نے بتایا کہ جب ان کی پہلے سے آرمی چیف سے بات ہورہی ہے تو ایس آئی ایف سی اجلاس کے موقع پر بات کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ عمران خان ہمیشہ سے پہلی ترجیح رہے ہیں اور عمران خان نے ملک کی خاطر بات چیف پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ جلد اچھا نتیجہ ملے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button