پاکستانی خبریں

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اور قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی گئیں۔

قومی سلامتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تمام صوبوں کے درمیان تعاون اور روابط بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں، قومی نصاب میں دہشت گردی سے متعلق آگاہی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button