پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی پر سماعت سے صرف دو روز قبل بڑی پیشرفت،انٹلی جنس بیورو نے درخواست واپس لے لی

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان کی سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی پر سماعت سے صرف دو روز قبل بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ اںٹیلیجنس بیورو نے نظر ثانی  درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے  باقاعدہ متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار شیخ رشید کے وکیل نے مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔

 

فیض آباد دھرنا کیس نظر ثانی درخواستیں  28 ستمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ مگر سماعت سے قبل ہی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔

 

انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاعد اسد اللہ خان نے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انٹیلیجنس بیورو فیصلہ کیخلاف نظر ثانی واپس لینا چاہتا ہے، متفرق درخوست منظور کر کے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی۔ درخواست گزار شیخ رشید احمد کے وکیل امان اللہ کنرانی نے بھی مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا کردی ہے۔

 

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن چکے ہیں، امان اللہ کنرانی سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے وکیل کی حیثیت سے پیش نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button