اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے سائفر کیس میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا،،، چیئرمین تحریک انصاف کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ لایا گیا،،، منتقلی کے وقت ایمبولینس بھی سکواڈ کا حصہ تھی۔
اڈیالہ جیل پہنچنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیاگیا،،، اور انہیں بہتر کلاس کے ساتھ ایک خدمت گار کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے،،، ان ہیں اخبار کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
اٹک جیل میں اپنے وکلا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکلاکو بتایا تھا کہ وہ اس جیل میں ایڈجسٹ ہوگئے ہیں،،، انہوں نے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ دی گئی درخواست کو واپس لینے کی بھی ہدایت کی تھی۔
سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی،،، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا۔