پاکستانی خبریں

بھارت اگر امن سے رہے گا تو اس کے بچے بھی محفوظ رہیں گے، جنگ تباہی لاتی ہے، ہم امن کے داعی ہیں، راجہ پرویز اشرف

خلیج اردو
اسلام آباد – 21 مئی 2025
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اگر امن سے رہے گا تو اس کے بچے بھی محفوظ رہیں گے، جنگ سے صرف تباہی اور بربادی آتی ہے، ہم امن کے داعی ہیں مگر اس جذبے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر ڈرامہ رچایا لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہماری آنکھوں کا تارا ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو بھی پاکستان کے مؤقف کا ساتھ دینا چاہیے۔

اس موقع پر شازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اس درندگی سے ہمیں نجات چاہئے، جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے ایوان سے واک آؤٹ اور کورم توڑنے کا عمل انتہائی افسوسناک قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button