
خلیج اردو
اسلام آباد – 21 مئی 2025
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اپنی پراکسیز کے ذریعے حملہ آور ہے، اس بار ہمارے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور جو بھی اس واقعے کے پیچھے ہوا، اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت روایتی جنگ میں پاکستان کا مقابلہ کرنے کی جرأت نہیں رکھتا، اس لیے اب وہ چھپ کر وار کر رہا ہے، مگر پوری قوم متحد ہو کر اس کی پراکسیز کو شکست دے گی۔
انہوں نے ایوان میں خضدار میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں سمیت تمام شہداء کے لیے دعا کرائی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی شہداء کے لیے ایوان میں اجتماعی دعا کی اپیل کی۔






