پاکستانی خبریں

ڈرون حملے میں بھارت کی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم ملوث ہے، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان حملہ: بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الخوارج‘‘ ملوث قرار، سیکیورٹی فورسز پر الزامات بے بنیاد قرار

خلیج اردو
راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ پر عائد کی گئی ہے۔ اس دہشت گرد حملے میں متعدد معصوم شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واقعے کے بعد کچھ عناصر کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، جنہیں ایک منظم منصوبے کے تحت پھیلایا جا رہا ہے تاکہ سیکیورٹی اداروں کو بدنام کیا جا سکے۔

ترجمان سیکیورٹی فورسز کے مطابق دشمن کے یہ عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس حملے میں ملوث تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button