خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں اور بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان کو جلد خوشخبری ملے گی۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے اور کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے اور آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مفید منصوبے لانے ہوں گے اور اس مقصد کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون ضروری ہے۔






