
خلیج اردو
لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "بڑے عرصے بعد لاہور میں رات کو ستارے نظر آ رہے ہیں، یہ آپ سب کی محنت کا ثمر ہے، سب کو شاباش۔”
سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے 82 مقامات پر ٹریفک کا شدید ہجوم ہوتا ہے، جبکہ گلبرگ کے اسکولوں میں روزانہ چار ہزار گاڑیاں آتی ہیں۔
اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ٹریفک پولیس کا کام اسکولوں کی ٹریفک کو کنٹرول کرنا نہیں ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔






