پاکستانی خبریں

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد جاری،حکومت نے گیس کی قیمت بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

خلیج اردو

اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی گئی ۔۔فکسڈ چارجز میں 4گنا اضافے کا امکان ہے ۔۔صارفین کو فکسڈ چارجز کی مد میں 460کے بجائے دو ہزار روپے بھرنے ہوں گے۔

 

آئی ایم ایف کی شرائط ۔ حکومت نے گیس کی قیمت بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ نے بتایا کہ گیس قیمت میں اضافہ گیس کا گردشی قرضہ سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کمپنیوں کا گردشی قرضہ 700 ارب روپے کے قریب پہنچ گیا۔

 

اس قرضے میں کمی کے لیئے یہ بڑا فیصلہ اٹھایا گیا ہے۔فیصلے کے تحت فکسڈ چارجز میں 4 گنا اضافے کا امکان ہے۔فکسڈ چارجز والے صارفین کو 460 روپے کی بجائے 2000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یہ اضا فہ نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیئے ہوگا۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو اضافی نرخوں کا سامنا آئندہ بلوں میں کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button