پاکستانی خبریں

نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سنائی گئی سزا کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

خلیج اردو
اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سنائی گئی سزا کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو ظاہر کرتا ہے اور این سی اے حکام کو شاملِ تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، لہٰذا عدالت 17 جنوری کو سنائی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا اور فیصلے کو معطل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button