اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ ۔۔۔۔قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا۔نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
سی پی پی اے نے 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی.