خلیج اردو
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کا عدت میں نکاح غیر شرعی قرار ۔۔ درخواست گزار خاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7، 7سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔۔ عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
سائفر، توشہ خانہ اور اب عدت کے دوران نکاح کیس میں بانی تحریک انصاف کو سزا سنا دی گئی۔سنئیر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اوران کے وکلاء کی موجودگی میں فیصلہ سنایا. دو سے زائد گھنٹے
کی تاخیر سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار خاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہے ۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا عدت میں نکاح غیر شرعی قراردیتے ہوئے کہا کہ دنوں کے خلاف جرم ثابت
ہو گیا۔۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7، 7سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 برس قید جبکہ سائفر کیس میں بھی سابق وزیراعظم کو 10 برس کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔