
خلیج اردو
راولپنڈی، 21 مئی 2025:
جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں یادگارِ شہداء پر ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس پُروقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطنِ عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور خاص طور پر سول و عسکری شہداء و غازیوں کے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین کے لیے ہے، خاص طور پر ان شہداء کے لیے جنہوں نے بھارت کی بلااشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔






