
خلیج اردو
ملک عاطف خٹک
پاکستان کے جنوبی مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں بدھ کی صبح دہشتگردوں نے اس وقت آرمی پبلک اسکول کی بس کو نشانہ بنایا جب وہ 40 سے زائد کم سن طلباء کو اسکول پہنچا رہی تھی۔ افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید
حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تاہم خلیج اردو کے ذرائع کے مطابق شہدا کی تعداد 6 جبکہ زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہیں جن میں 10 سے 15 بچوں کی حالت تشویشناک ہیں جن کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد پاکستان کے صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے اس کی مذمت کی گئی ہے اور شدید غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔ الگ الگ بیانات میں حکام نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی جو صوبے میں امن و امان یعنی داخلی امور کے صوبائی اور پھر وفاق میں وزیر رہے ہیں، نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے حکم پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں نے خضدار میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں معصوم بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
At the behest of Indian National Security Advisor Ajit Doval, innocent schoolchildren in Balochistan have been targeted in Khuzdar by Indian-sponsored terrorists. Following the success of Operation Bunan Mursoos and India’s disgraceful defeat, they have now resorted to cowardly…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) May 21, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، جو آپریشن بنیان مرصوص میں ذلت آمیز شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے لکھا اس ناقابل برداشت نقصان پر متاثرہ خاندانوں اور عزیزوں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور ہمدردی۔ کوئی بھی الفاظ ان خاندانوں کے دلوں میں موجود غم کی گہرائی کو پر نہیں کر سکتے، لہٰذا ہم سب ان کے لیے دعا گو ہیں۔
Strongly condemn the heinous and barbaric attack on a school bus targetting innocent children in #Khuzdar, Balochistan. Five of these angels lost their lives. 💔Sincere, heartfelt condolences to their families and loved ones for this unbearable loss. No words will repair the huge… pic.twitter.com/hwlBoJaPPQ
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 21, 2025
سابق وزیر اطلاعات اور سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کیلئے سرگرم رہنے والے فواد چوہدری نے لکھا کہ آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اس وحشیانہ دہشتگردی کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں مل رہے، یہ سب جنون اور پاگل پن ہے۔
Suicide attack on Army Public School bus is heartbreaking, short of words to condemn this barbaric terrorism, total madness… #HeartBreaking #Terrorism
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 21, 2025
پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے 2014 کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے آج ٹی وی کی بیورچیف فرزانہ علی نے ایکس پر لکھا ’’ ایک بار پھر آرمی پبلک سکول،اس واقعے نے مجھے ایک بار پھر پشاور اے پی ایس کی تلخ یادوں میں دھکیل دیا۔خاص طور پر بس کے اندر کی ایک تصویر ،انہوں نے پوچھا کہ آخر کب تک۔
ایک بار پھر آرمی پبلک سکول ۔۔۔اس واقعے نے مجھے ایک بار پھر پشاور اے ہی ایس کی تلخ یادوں میں دھکیل دیا ۔۔۔۔
خاص طور پر بس کے اندر کی ایک تصویر ۔۔۔۔
آخر کب تک ۔۔۔۔ pic.twitter.com/i0UMhfbKH7
— Farzana Ali (@farzanaalispark) May 21, 2025
صحافی مبشر زیدی نے لکھا کہ آرمی پبلک اسکول کے وہ معصوم بچے جنہیں دہشتگرد حملے میں شہادت نصیب ہوئی، دل بہت غمگین ہے۔
Heart goes out to the kids of Army Public School martyred in a terrorist attack #Khuzdar
— Mubashir Zaidi (@xadeejourno) May 21, 2025
سوشل میڈیا پر سرگرم صارف خدیجہ صدیق نے لکھا کہ اس حملے نے تو خاندان اجڑ دیئے۔ انہوں نے ایک تصویر بھی ساتھ شیئر کی جس میں بچوں کے سفید یونیفارم خون میں لت پت ہیں اور ایک بچے کا جوتا نمایاں ہے۔ جو بظاہر شہید ہونے والے بچوں کے ہیں۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد اب آرمی پبلک سکول کی وین، ۵ بچے شہید۔ ۵ خاندان اجڑ گئے۔ ملک کے بچے 💔 pic.twitter.com/NTkDNQ7KCI
— khadija siddiqi (@khadijasid751) May 21, 2025
صحافی وسیم عباسی نے لکھا کہ یہ کتنا بزدلانہ اقدام ہے، انہوں نے اسے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کی کارروائی قرار دیا۔
Indian proxies targeted APS school bus after losing 6 planes in battle with PAF..
How Cowardly by India.. pic.twitter.com/ZWrws6tq78— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 21, 2025
ایک صارف حمزہ نے لکھا
ننھے ہاتھوں میں قلم ہو تو سیاہی نا رہے،
ظلم دیکھا ہو کسی نے یہ گواہی نا رہے-
ننھے ہاتھوں میں قلم ہو تو سیاہی نا رہے،
ظلم دیکھا ہو کسی نے یہ گواہی نا رہے- #Khuzdar #ArmyPublicSchool #APS #Baloc pic.twitter.com/19hoXf0MjK— Hamzah Shehzad 🇵🇰🇸🇩 (@hamza_shahzad98) May 21, 2025
سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات کی بھرمار ہے جس میں عوام غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔ الفاظ میں جذبات کے ساتھ حکام سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان دہشتگردوں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں ، کوئی ہمدردی نہیں۔
No mercy. I repeat Their should be no mercy for Indian Agents who did it. #Balochistan #Khuzdar pic.twitter.com/t3gSAY6GCW
— Shaheer Haider Malik Sialvi (@ShaheerSialvi) May 21, 2025






