پاکستانی خبریںسپورٹس

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان بدر کر دیا گیا

خلیج اردو
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 23 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی اور سرکاری پالیسیوں کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

واہگہ بارڈر پر روانگی سے قبل تمام بھارتی عملے کی دستاویزی جانچ پڑتال مکمل کی گئی تھی۔ پی ایس ایل کے دوران مختلف تکنیکی امور میں خدمات انجام دینے والے ان بھارتی شہریوں کو خصوصی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button