پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، بندر عباس دھماکے پر اظہار افسوس

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو ٹیلیفون کرکے بندر عباس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ شہباز شریف نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف یکساں عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button