پاکستانی خبریںسپورٹس

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کو جیت کیلئے لاہور قلندرز کے خلاف 185 رنز کا ہدف

خلیج اردو
ابوظبی: پاکستان سپر لیگ کے ایک اہم مقابلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 76 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں کئی دلکش شاٹس شامل تھے۔ ان کے علاوہ کامران غلام نے بھی 31 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس سے ٹیم کے اسکور میں بھرپور اضافہ ہوا۔

اوپنر یاسر خان نے 18 گیندوں پر 24 رنز بنائے جبکہ عثمان خان نے 14 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے۔ شائی ہوپ نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے مجموعی طور پر تین وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز مکمل کیے۔

لاہور قلندرز کے گیند بازوں میں سکندر رضا نے دو جبکہ ٹام کرن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے اس مرحلے پر جیتنے کے امکانات میں ملتان سلطانز کو 51 فیصد جبکہ لاہور قلندرز کو 49 فیصد امکانات دیے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور قلندرز یہ بڑا ہدف حاصل کر پاتی ہے یا نہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button