
خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی سے روک دیا اور پولیس کو رجسٹرڈ مہاجرین کو ہراساں کرنے سے بھی منع کر دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق حکومت نے خود افغان باشندوں کو بطور مہاجر رجسٹر کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جولائی میں وفاقی کابینہ نے پی او آر کارڈ کی مدت میں 30 جون 2025 تک توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔
عدالت نے حکومت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔







