پاکستانی خبریں

وفاق کی بے حسی دہشت گردی کے فروغ کا سبب بن رہی ہے، بیرسٹر سیف

خلیج اردو
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف صوبوں کی مدد نہ کرنا وفاق کی بے حسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی بدانتظامی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اور پورے ملک پر پڑ رہا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ سرد مہری نے خطے کے امن کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مشیر اطلاعات نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے اور صوبوں کو ضروری وسائل فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button